اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Mon, 21 Jul 2008 10:06:00

ریلوے نے کرایوں میں 25 فیصد اضافے کا فیصلہ کر لیا

ریلوے نے کرایوں میں 25 فیصد اضافے کا فیصلہ کر لیا

 اردو ٹائمز(نیوز)پاکستان ریلوے نے بھی تیل کی قیمت میں اضافے کے بعد کرایوں میں 25 فیصد اضافے کا فیصلہ کر لیا ھے ۔ نئے کرایوں کا نو ٹی فیکیشن کل تک جاری کر دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ ریلوے نے صرف 14 روز قبل ہی (7جولائی )کرائے میں 5 سے 15 فیصد اضافہ کیا تھا۔ذرائع کے مطابق ریلوے کے شعبہ آپریشنز نے وزارت ریلوے کو مسافر ٹرینوں کی اکانومی کلاس کے کرائے میں 15 فیصد، اے سی کلاس میں 20 سے 25 فیصد اور مال بردار گاڑیوں کے کرائے میں بھی 25فیصد تک اضافے کی سفارش کی ہے۔جس کا نوٹیفکیشن کل تک کر دیا جائےگا۔گزشتہ مالی سال 2007-09ءسے موجودہ مالی سال 2008-09ءکی پہلی سہ ماہی کے دوران ڈیزل کی قیمت میں 65 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس سے ریلوے کے کرائے ایک سال میں 30 فیصد تک بڑھ گئے۔ تیل کی قیمتوں میں اضافے کا موجودہ رحجان برقرار رہا تو ریل کرائے 50 سے 100 فیصد اضافہ ہو جائے گا۔


1 / 5 (1 Votes)






© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications
sponsors: air purifier