اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Sun, 20 Jul 2008 09:20:00

پٹرول 10 روپے 97 پیسے ، ڈیزل 9 روپے 95 پیسے مہنگا ہو گیا

پٹرول 10 روپے 97 پیسے ، ڈیزل 9 روپے 95 پیسے مہنگا ہو گیا

اردوٹائمز(نیوز ) پٹرولیم مصنوعات میں ممکنہ اضافہ‘ وزیراعظم نے اوگرا کی طرف سے بھیجی گئی سمری منظور کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 10 روپے 97 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 9 روپے 95 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے۔ مٹی کے تیل میں 8 روپے 20 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزیراعظم کو بھجوا دی تھی جسے وزیراعظم نے منظور کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ اس مرتبہ بھیجی جانے والی سمری کو وزیراعظم نے منظور کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ سمری کو پہلے منظور نہ کرنے کی وجہ خالصتاً سیاسی تھی۔


5 / 5 (1 Votes)






© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications
sponsors: air purifier