اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Sat, 19 Jul 2008 09:47:00

امریکی معیشت کو 100 ارب ڈالر کا نقصان پہنچانے کا سکینڈل کا انکشاف

امریکی معیشت کو 100 ارب ڈالر کا نقصان پہنچانے کا سکینڈل کا انکشاف

اردو ٹائمز(نیوز) امریکی سینیٹروں نے ایک سکینڈل بے نقاب کیا ہے جس کے تحت سوئٹزرلینڈ کے یو بی ایس اور ایل جی ٹی بینکوں نے امریکی دولت مندوں کا 15 کھرب ڈالر کا سرمایہ ٹیکس کی کٹوتیوں سے چھپا کر امریکی معیشت کو 100 ارب ڈالر کا نقصان پہنچایا ہے جبکہ سوئٹزرلینڈ کے بینکوں نے امریکی سینیٹروں کے الزامات کے جواب میں سمندر پار بینکنگ خدمات روکنے کی دھمکی دی ہے۔ قبل ازیں امریکی سینیٹروں کے ایک پینل نے اپنے 115 صفحوں کی رپورٹ میں بتایا کہ سوئٹزرلینڈ کے بینکوں کے توسط سے چھپائے گئے 15 کھرب ڈالر کے خطیر سرمائے سے امریکہ کو ٹیکس کی کٹوتیوں کی مد میں 100 ارب ڈالر کے نقصان سے دوچار ہونا پڑا ہے۔ دوسری طرف یو بی ایس بینک کے سربراہ مارک برینسن نے امریکی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوئٹزرلینڈ کے بینکوں میں 20 ہزار میں سے 19 ہزار امریکی صارفین کے مجموعی اکاﺅنٹ 18 ارب ڈالر سے زیادہ نہیں۔ امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سینیٹروں نے ایل جی ٹی بینک کے ایک ملازم کی جانب سے 1400 امریکی صارفین کی خفیہ دستاویزات حوالے کرنے کے بعد چھان بین شروع کی تھی۔


5 / 5 (1 Votes)





  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: air purifier