چرچ میں جنسی زیادتی سے متاثرہ افراد سے معافی مانگتے ہیں:پوپ
چرچ میں جنسی زیادتی سے متاثرہ افراد سے معافی مانگتے ہیں:پوپ
اردو ٹائمز(نیوز)ہم جنس پرستی اور اسقاط حمل کی مخالفت کرنے کے بیان اور کیتھولک چرچ میں جنسی زیادتی کے خلاف آسٹریلیا میں ہم جن پرستوں نے سینکڑوں کی تعداد میں جمع ہو کر عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ بینڈکٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی۔ مظاہرین پوپ بینڈکٹ سے اس معاملے پر معافی معاملے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ اس موقع پر مظاہرین نے ورلڈ یوتھ ڈے کے شرکاءکے خلاف شدید نعرے بازی کی اور شرکاء پر غلاظت آمیز چیزیں پھینکیں ، پوپ بینی ڈکٹ XVI نے آسٹریلیا میں کیتھولک چرچ میں جنسی زیادتی کے واقعے پر معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔سڈنی کے ایک چرچ میں خطاب کرتے ہوئے پوپ بینی ڈکٹ XVI نے کہاکہ وہ جنسی زیادتی سے متاثرہ افراد سے معافی مانگتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔پوپ بینی ڈکٹ نے کہاکہ چرچ کے مذہبی پیشوا کے ہاتھوں جنسی زیادتی کے واقعات سے چرچ کا وقار مجروح ہوتا ہے۔ اور یہ سب کے لئے شرمندگی کا باعث ہے۔ آسٹریلیا کے چرچ میں جنسی زیادتی کا شکار ہونے والے متاثرین نے یورپ سے اس واقعے پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ چرچ میں جنسی زیادتی کا شکار افراد کی تعداد ایک سو سات ہے تاہم یہ تعداد ہزاروں میں ہو سکتی ہے اور عدالتوں میں بہت کم واقعات رپورٹ کئے جاتے ہیں۔