اردو ٹائمز(نیوز)امریکہ عراق سے جلد از جلد فوج کا انخلاءچاہتا ہے۔ نجی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ نے بین الاقوامی سیاست میں حکمت عملی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکہ چاہتا ہے کہ امریکی فوج عراق سے جلد از جلد نکل جائے اور افغانستان پر زیادہ سے زیادہ توجہ دی جائے اور وہاں امریکی فوج کی تعداد میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کیا جائے۔ واضح رہے کہ اس حوالے سے جنیوا میں امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا۔ ان مذاکرات سے صاف ظاہر ہے کہ اب امریکہ نے ایران پر حملے کا پروگرام معطل کر دیا ہے اور وہ افغانستان میں عسکریت پسندوں سے فائنل را¶نڈ کھیلنا چاہتا ہے۔ ایران سے مذاکرات کا یہ بھی مقصد ہے کہ عرا میں حالات پرامن بنائے جائیں تاکہ امریکی فوجیوں کا انخلاء ممکن بنایا جاسکے۔ دوسری طرف قبائلی علاقوں میں امریکی فوجیوں کی نقل و حرکت سے واضح ہو رہا ہے کہ امریکہ نام نہاد دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افغانستان اور قبائلی علاقوں میں کئی عشروں تک رہنے کا خواہشمند ہے۔