|
اردو ٹائمز(نیوز) پیپلز پارٹی کے چیئرمین مخدوم امین فہیم نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلزپارٹی کا اب بھی صدر مشرف کے ساتھ بیک چینل رابطہ ہے۔ پیپلزپارٹی حکومت کی کارکردگی اچھی نہیں اس لئے قوم ناخوش ہے۔ امین فہیم نے کہاکہ پیپلز پارٹی میں تنقید کا کوئی فورم نہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عوام کو غربت مہنگائی اور لوڈشیڈنگ اور بیروگاری کا سامنا ہے اور وہ اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وہ پارٹی کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں اور اسی لئے عوامی طور پر تنقید کر رہے ہیں کیونکہ پارٹی میں ایسا کوئی فورم نہیں ہے میں حکومت کو چارج شیٹ نہیں دے رہا۔ بیانات دینے کا مقصد پارٹی کو مضبوط کرنا ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ آصف زرداری نے صدر بننے کا فیصلہ نہیں کیا۔ انہوں نے ایسا ارادہ ظاہر کیا تو سپورٹ کرنے کا فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ وہ بیک چینل میں متحرک نہیں عدلیہ کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے م¶قف کی حمایت کرتے ہیں۔ امن وامان مہنگائی اور دیگر مسائل پر وقت آنے پر اپنی رائے دوں گا۔ امین فہیم نے کہاکہ صدر مشرف کے مواخذے کا معاملہ آئینی ہے اسی کے مطابق کیا جائے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ پارٹی قیادت صرف ہم خیال گروپ سے مشاورت کرتی ہے۔ حالیہ دنوں میں آصف زرداری سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ این آر او کا ایشو ختم ہوگیا کچھ لوگ سیاست میں کمانے کے لئے آتے ہیں اور اس معاملے پر بھی سیاست کی جا رہی ہے۔
|
|