اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Sat, 19 Jul 2008 09:38:00

پاک بھارت خارجہ سیکرٹریز مذاکرات نئی دہلی میں شروع ہو گئے

پاک بھارت خارجہ سیکرٹریز مذاکرات نئی دہلی میں شروع ہو گئے

اردو ٹائمز(نیوز) پاکستان اور بھارت کے درمیان خارجہ سیکرٹریز کی سطح پر مذاکرات کل (21جولائی کو) نئی دہلی میں شروع ہوں گے اوران مذاکرات سے قبل پاکستانی سیکرٹری خارجہ سلمان بشیرنے مقبوضہ کشمیر کی حریت پسند قیادت کو بھی مدعو کیا ہے چنانچہ اس دعوت کے پیش نظر حریت کانفرنس کے دونوں دھڑوںنے آج (اتوار) ہنگامی اجلاس طلب کئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق 21 جولائی کو پاک بھارت خارجہ سیکریٹریوں کے مابین نئی دہلی میں مذاکرات ہو رہے ہیں اور پاکستانی خارجہ سیکریٹری سلمان بشیر نے مذاکرات سے قبل ہی مقبوضہ کشمیر کی حریت پسند قیادت جن میں حریت کانفرنس (گ) کے چیرمین سید علی شاہ گیلانی ،حریت کانفرنس (میرواعظ) کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق اورشبیر احمد شاہ شامل ہیں کو نئی دہلی میں مدعو کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق خارجہ سیکریٹری سلمان بشیر بھارت کے ساتھ بات چیت سے قبل کشمیری قیادت کو اعتماد میں لینا چاہتے ہیں تاکہ مذاکرات کے دوران وہ کشمیری قیادت کے نکتہ نظر کو اپنے بھارتی ہم منصب کے سامنے رکھ سکیں۔ ذرائع کے مطابق سید علی شاہ گیلانی پاکستانی خارجہ سیکریٹری کے ساتھ ملاقات کےلئے نئی دہلی نہیں جا رہے ہیں تاہم حریت کانفرنس کی مجلس شوریٰ کا اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں اس حوالے سے حتمی فیصلہ کیاجائے گا۔ادھر حریت کانفرنس (میرواعظ) کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے اعلان کیا کہ وہ پاکستانی خارجہ سیکریٹری کی خواہش پر نئی دہلی جائیں گے جہاں وہ انہیں مقبوضہ کی تازہ ترین صورتحال کے ساتھ ساتھ کشمیری عوام کے نکتہ نظر سے آگاہ کریں گے۔ اس سلسلے میں حریت کانفرنس (میرواعظ) کی ایک ہنگامی میٹنگ آج منعقد ہو گی جس میں اس معاملے پر غور وخوض کیا جائے گا اور امکان ہے کہ حریت کانفرنس آج نئی دہلی جانے کے لئے3رکنی وفد تشکیل دے گی جو پاکستانی خارجہ سیکریٹری کے ساتھ ملاقات کرے گا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان کل (پیر سے) نئی دہلی میں شروع ہونے والے خارجہ سیکرٹریز سطح کے جامع مذاکرات کا دورانیہ کم کر کے ایک روزہ کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل یہ مذاکرات دو روزہ ہوتے تھے۔ مذاکرات کے دورانیہ میں کمی بھارتی حکومت کو نیوکلیئر معاملے پر پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے کے مسئلے کے درپیش کی گئی ہے۔ امکان ہے کہ دونوں خارجہ سیکرٹریز امن و سلامتی سیاچن اور سرکریک پر مذاکرات کا شیڈول طے کرنے سمیت دیگر معلومات پر تبادلہ خیال کریںگے۔







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: air purifier