اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Sat, 19 Jul 2008 09:37:00

شوکت عزیز کو مالی بے ضابطگیوں کی وضاحت کیلئے طلب کر لیا گیا

شوکت عزیز کو مالی بے ضابطگیوں کی وضاحت کیلئے طلب کر لیا گیا

اردو ٹائمز(نیوز) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سماجی بہبود نے سابق وزیر اعظم شوکت عزیز اور سابق وزراء عطیہ عنایت اللہ‘ زبیدہ جلال کو 23 اگست کو مالی بے ضابطگیوں پر وضاحت کیلئے 23 اگست کو طلب کر لیا ہے۔ سینٹ کی قائمہ کمیٹی نے اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم شوکت عزیز توانا پاکستان پروگرام میں مالی بے ضابطگیوں میں ملوث ہیں اس لئے کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر وضاحت کریں ۔ سینٹ کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین سنیٹر انور بیگ نے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شوکت عزیز قوم کو بتائیں کہ توانا پاکستان پروگرام کا پیپر کہاں گیا اور کہاں خوردبرد ہوئی توانا پاکستان پروگرام کے دو ڈائریکٹرز عرفان اللہ‘ ناصر جمیل اور اداکار فردوس جمال کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ کمیٹی کے اجلاس کو توانا پاکستان پروگرام کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ اس حوالے سے جو پی سی ون منظور ہوا وہ درست نہیں تھا جہاں سے بے قاعدگیوں کی شروعات ہوئی پروگرام پر 60 کروڑ خرچ ہوئے جن میں سے 18 کروڑ روپے بچے‘ بچیوں کو کھانا دینے پر خرچ ہوئے شوکت عزیز اس وقت وزیر خزانہ تھے۔








© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications
sponsors: air purifier