اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Sat, 19 Jul 2008 09:35:00

دنیا بھر میںکشمیریوں نے یوم الحاق پاکستان جوش و جذبے سے منایا

دنیا بھر میںکشمیریوں نے یوم الحاق پاکستان جوش و جذبے سے منایا

 
اردو ٹائمز(نیوز) دنیا بھر میں کشمیریوں نے ہفتہ کے روز یوم قرارداد الحاق پاکستان روایتی جوش و جذبے اور اس عزم اور عہد کی تجدید کے ساتھ منایا کہ وہ 19 جولائی1947 ءکو آبی گزرگاہ سری نگر میں غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کی اقامت گاہ پر منعقدہ مسلم کانفرنس کے تاریخی اجتماع میں منظور کی گئی تاریخ ساز قرارداد الحاق پاکستان اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ اس سلسلے میں جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے زیراہتمام پارٹی صدر سردار خالد ابراہیم کی قیادت میں دفتر خارجہ سے ڈپلومیٹک انکلیو تک الحاق پاکستان ریلی نکالی گئی۔ آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم اور پیپلز مسلم لیگ کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چودھری، مسلم لیگ ن کے ترجمان صدیق الفاروق اور کشمیر کونسل کے ممبر سردار فاروق سکندر نے پریس کلب میں پی ایم ایل کے زیراہتمام جلسے سے خطاب کیا، جبکہ حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے اجلاس میں کہاگیا ہے کہ کشمیری عوام نے قرارداد الحاق پاکستان کے ذریعے اپنے مستقبل کا تعین کر دیا تھا۔ جے کے پی پی کے قائدین سردار خالد ابراہیم، سردار عبدالحمید خان اور سید نشاط کاظمی نے الحاق پاکستان ہی کے اختتام پر اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کو سیکرٹری جنرل بان کی مون کے نام یادداشت پیش کی جس میں اس م¶قف کا اعادہ کیاگیا کہ کشمیریوں کے لئے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے سوا کوئی آپشن قابل قبول نہیں ہوگا ۔اس لئے اقوام متحدہ کشمیرپر اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کرانے کے لئے م¶ثر پالیسی مرتب کرے۔ سردار خالد ابراہیم نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے آٹھ سال پرویز مشرف کی کشمیر پالیسی کی حمایت کی۔ ہم پاکستان کے بنیادی م¶قف کے منافی آصف زرداری کی پالیسی کو بھی قبول نہیں کریں گے۔ کشمیری عوام پاکستان کے کسی حکمران کو کشمیریوں اور پاکستان کے مفادات کے منافی پالیسی اختیار کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی مغربی سرحد غیر محفوظ تصور کئے جانے کے باوجود مشرقی سرحد محفوظ ہے جہاں پاکستان اور کشمیری ہر قربانی دینے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ 19 جولائی 1947ءکو قیام پاکستان سے پہلے سردار محمد ابراہیم خان کے گھر قرارداد منظور ہوئی جس کے نتیجے میں سردار ابراہیم نے شیخ محمد عبداللہ کے مقابلے میں اقوام متحدہ میں کشمیریوں کی نمائندگی کی ۔اس موقع پر منظور کی گئی قرارداد کے نتیجے میں ہی پاکستانی کو کشمیریوں کی نمائندگی کا حق ملا۔ ہم پرویز مشرف آصف زرداری اور نوازشریف سمیت کسی پاکستانی حکمران کو کشمیریوں اور پاکستان کے قومی مفادات سے انحراف نہیں کرنے دیں گے۔ اس موقع پر پارٹی قائدین سید نشاط کاظمی اور سردار عبدالحمید نے خطاب کیا جبکہ دفتر خارجہ سے اقوام متحدہ کے انکلیو تک نکالی گئی الحاق پاکستان ریلی میں پارٹی کے رہنما¶ں سردار الطاف، سردار تنویر سرور، حاجی اسحاق، حاجی اسماعیل، جاوید افطار رائے محمد اکرم پی ایس او کے چیئرمین تسلیم عارف بھی شامل تھے۔ ریلی کے شرکاء نے پارٹی پرچم اور بینر اٹھا رکھے تھے اور وہ ہمارا نعرہ سب پر بھاری رائے شماری کشمیر بنے گا پاکستان غازی شیر کا قافلہ جھکا نہیں رکا نہیں، کے پرجوش نعرے لگا رہے تھے۔ پولیس کی بھاری جمعیت ان کے ہمراہ تھی







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications