اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Fri, 18 Jul 2008 11:58:00

عدلیہ بحال نہ ہوئی تو مشرف پارلیمنٹ توڑ سکتے ہیں

عدلیہ بحال نہ ہوئی تو مشرف پارلیمنٹ توڑ سکتے ہیں

اردو ٹائمز(نیوز) مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عدلیہ بحال نہ ہوئی تو صدر مشرف ایک دن میں پارلیمنٹ توڑ سکتے ہیں موجودہ پارلیمنٹ نے عوامی مینڈیٹ کا احترام نہیں کیا سابقہ پارلیمنٹ کا تسلسل ہے پنجاب میں پیپلز پارٹی کے بغیر بھی اکثریت حاصل ہے ملک کی داخلی وخارجی پالیسیاں انٹیلی جنس ایجنسیاں چلا رہی ہیں اسٹیبلشمنٹ ملک میں جمہوریت کو پروان نہیں چڑھنے دیتی ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ جاگیردارانہ اور فرسودہ نظام انگریز کی پیداوار ہے ملک میں جاگیردارانہ نظام کی گرفت کمزور نہیں ہوسکی پاکستان میں قیادت کے لیے سیاسی پارٹیوں میں فیئر انٹری کا دروازہ بھی بند ہوچکا ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) صرف جمہوریت کے لیے اکھٹے ہوئے ہیں عوام کو نئی حکومت سے امید تھی لیکن حکومت کام کرتی نظر نہیں آرہی قبائلی علاقوں کی صورتحال پر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ وہاں حالات کی خرابی کی ذمہ دار ایجنسیاں ہیں قبائلی علاقوں میں غیر ملکیوں کی موجودگی بارے وزیراعظم نے لاعلمی میں بیان دیا اس طرح کے بیانات سے گریز کرنا چاہیے وزیراعظم کے بیان سے امریکہ اور اقوام متحدہ کو پاکستان میں مداخلت کرنے کا جواز مل سکتا ہے انہوں نے کہا کہ ملک کی داخلی اور خارجی پالیسیاں انٹیلی جنس ایجنسیاں چلا رہی ہیں اسٹیبلشمنٹ ملک میں جمہوریت کو فروغ نہیں دیتی وہ خود اقتدار پر قبضہ کرنا چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ گوادر میں بگٹی نے ملک پرچم لہرایا اسے قتل کردیا گیا جس لیڈر نے بھی اسٹینڈ لیا کسی کو پھانسی کسی کو جلا وطن اور کسی کی جان لے لی گئی بے نظیر بھٹو کو سٹینڈ لینے پر ہی کردیا گیا انہوں نے کہا کہ ملک میں زیرو کو ہیرو اور ہیرو کو زیرو بنا دیا جاتا ہے ملک میں جمہوریت کے فروغ کیلئے آزاد عدلیہ ناگزیر ہے عدلیہ بحال نہ ہوئی تو صدر مشرف ایک دن میں پارلیمنٹ توڑ سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ پارلیمنٹ نے عوامی مینڈیٹ کا احترام نہیں کیا ہے







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications