اردو ٹائمز(نیوز) مشرق وسطی کی سب سے چھوٹی ریاست کویت نے 1991ءمیں خلیج جنگ کے بعد پہلی مرتبہ عراق میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔ کویتی خبر رساں ادارے کے مطابق کویت کے وزیر خارجہ علی المومن نے کہا ہے کہ کویت عراق میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھولے گا۔ یاد رہے کہ کویت نے 1990ءمیں عراقی صدر صدام حسین کی جانب سے کویت پر آرمی چڑھنے کے رد عمل میں عراق میں اپنا سفارتخانہ بند کر دیاتھا۔