اردو ٹائمز(نیوز) ایران کے اعلی ایٹمی مذاکرات کار سعید جلیلی نے امریکی عوام سے کہا ہے کہ وہ ایران کے حوالے سے ماضی کی غلطیوں کو نہ دوہرائیں ۔ملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے یہ بات آج ہفتہ کو جنیوا میں تہران کے ایٹمی پروگرام پر ہونے والے مذاکرات میں شرکت کے لئے روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں امریکی نائب وزیر خارجہ ویلینئم برنز بھی شرکت کر ررہے ہیں اور ہمارے نقطہ نظر سے یہ بات اہم ہے کہ وہ (امریکی نائب وزیر خارجہ) ان مذاکرات میں کس سوچ کے ساتھ شریک ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر ویلنیئم برنز مثبت سوچ کے ساتھ ان مذاکرات میں شرکت کرتے ہیں اور ماضیکی غلطیوں کو نہیں دوہراتے ہیں تو یقیناًیہ مذاکرات تعمیری ہوں گے