اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Fri, 18 Jul 2008 11:48:00

ایران کے ایٹمی پروگرام پر مذاکرات آج جنیوا میں ہونگے

ایران کے ایٹمی پروگرام پر مذاکرات آج جنیوا میں ہونگے

اردو ٹائمز(نیوز) ایران کے ایٹمی پروگرام پر مذاکرات آج ہفتہ کو جنیوا میں ہورہے ہیں ایران نے کہا ہے کہ مذاکرات میں امریکہ کی شرکت واشنگٹن کیلئے ایک موقع ہے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کے ایٹمی بحران کے حل کیلئے آج ہفتہ کو جنیوا میں ہونے والے مذاکرات میں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ ہاویئر سولانہ ایران نے ایران کے ایٹمی مذاکرات کار سعید جلیلی سے ملاقات کرینگے جبکہ مذاکرات میں سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان امریکہ ، برطانیہ ، فرانس ، چین روس کے علاوہ جرمنی کے نمائندے بھی شریک ہورہے ہیں ان مذاکرات میں پہلی بار امریکی نمائندگی نائب وزیر خارجہ ویلیئم برنز کرینگے دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ منوچر متقی نے جو شام کے دورے پر ہیں دمشق میں اپنے ہم منصب کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مذاکرات میں امریکی شرکت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ واشنگٹن کیلئے ایک موقع ہے کہ وہ براہ راست ایران کی بات سنیں انہوں نے ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان گزشتہ دو ماہ کے درمیان ہونے والی پیش رفت کو بھی مثبت قرار اور تعمیری قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی طاقتوں نے ایران کے حق کو تسلیم کرلیا ہے اور امکان ہے کہ اس حوالے سے مفاہمت کو جلد عملی شکل دیدی جائے گی اوراس سے موجودہ حالات کی روشنی میں مثبت تبدیلی آئے گی ادھر روس اورچین نے بھی مذاکرات میں امریکی نمائندے کی شرکت کا خیر مقدم کیا ہے تاہم کہا ہے کہ ان مذاکرات کے مثبت نتائج سامنے آنے چاہیں شامی حکام کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کے حوالے سے وزیر خارجہ منوچر متقی نے کہا کہ دمشق کا ہمیشہ سے تہران کے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے تعمیری موقف رہا ہے اور شام نے ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام پر مذاکرات سے کبھی علیحدگی اختیار نہیں کی ے جبکہ ایران نے بھی ایٹمی معاملے پر ہمیشہ اپنے مثالی دوستوں بریف کیا ہے ۔







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: air purifier