اردو ٹائمز(نیوز) اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے میں آزاد ہونے والے پانچ لبنانی مزاحمت کاروں نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل سے لڑائی جاری رکھیں گے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق بیروت کے جنوب میں واقع قبرستان میں حزب اللہ کے مزاحمت کار کمانڈر عماد مغینہ کی قبر پر کھڑے ہو کر پانچوں نے اس کے نقش قدم پر چلنے کا عزم کیا۔ انہوں نے بغیر اسلحہ کے فوجی یونیفارم پہن کر عماد کی قبر پر حاضری دی اور اسے فوجی انداز میں سیلیوٹ بھی کیا۔یاد رہے کہ مغینہ 1980ءاور 1990ءکی دہائی کے بہت بڑے مزاحمت کار تھے اور انہوں نے اسرائیل کو ناکوں چنے چبوائے تھے لیکن وہ شام میں ایک کار بم حملے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔ حزب اللہ اور دیگر مزاحمت کار تنظیموں میں عماد کو ہیرو کی حیثیت حاصل ہے اوربدھ کے روز ہونے والے قیدیوں کے تبادلے کو بھی عماد کے جہادی نام حاجی ردوان کے تحت آپریشن رووان کا نام دیاگیاتھا۔