اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Fri, 04 Jul 2008 07:48:00

عراق پالیسی تبدیل نہیں ہوگی ‘ فوجیوں کی فوری واپسی یقینی بنائینگے: اوباما

عراق پالیسی تبدیل نہیں ہوگی ‘ فوجیوں کی فوری واپسی یقینی بنائینگے: اوباما

اردو ٹائمز(نیوز) امریکہ کے ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار باراک اوبامہ نے کہا ہے کہ عراق پلان میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی نہ ہی فوجیوں کی عراق سے فوری واپسی کی پالیسی پر کوئی سمجھوتہ ہوگا فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدارتی امیدوار باراک اوبامہ نے نارتھ ڈاکوٹا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ صدارتی عہدہ سنبھالنے کے بعد عراق سے فوجیوں کی فوری واپسی کو یقینی بنائیں گے باراک ا وبامہ نے مزید کہا کہ وہ وائٹ ہاﺅس میں جانے کے بعد جائنٹ چیف آف سٹاف کو پہلے ہی روز آفس میں بلا کر عراق جنگ کے خاتمے کا نیا مشن دینگے باراک اوبامہ کا کہنا تھا کہ اگر میں نے زمینی حقائق کو مدنظر رکھا تو میں کمزور کمانڈر ان چیف ثابت ہوں گا ان کا کہنا تھا کہ عراق سے فوجی انخلاء ہمارے فوجیوں کی سلامتی اور حفاظت پر ہوگا اور اس کے لئے وہ کمانڈروں سے مشورہ کرینگے


5 / 5 (1 Votes)





  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications