اردو ٹائمز(نیوز) مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ وہ ججز کی بحالی کے لئے وکلاءکے لانگ مارچ کی مکمل حمایت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ معزول ججوں کی بحالی 16 کروڑ عوام کی خواہش ہے اور اس کے لئے ہم خود کو قربان کر سکتے ہیں لیکن عوام کی خواہش کو مرنے نہیں دیں گے۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ بعض نادہندہ قوتیں جمہوریت کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں لیکن مسلم لیگ ن جمہوریت کی گاڑی کو پٹڑی سے نہیں اترنے دے گی اور جمہوریت مخالف عناصر کے عزائم کو ناکام بنا دیا جائے گا۔