اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Thu, 22 May 2008 11:06:00

سارک ممالک میں غربت کے خاتمہ کیلئے کردار ادا کرینگے: چین

سارک ممالک میں غربت کے خاتمہ کیلئے کردار ادا کرینگے: چین


اردو ٹائمز(نیوز) چین کے نائب وزیر خارجہ مسٹر ہی یافیی نے کہا ہے کہ چین ہمسایہ سارک ممالک سے غربت کے خاتمے اور معاشی استحکام میں کلیدی کردر ادا کریگا۔ چین کی ترقی کے ثمرات ہمسایہ ممالک میں بھی نظر آنے چاہئیں۔ سارک ممالک سمیت تمام ایشیائی ممالک کو باہمی تعاون اور اشتراک سے ایشیا کو ترقی یافتہ بناے کیلئے کام کرنا ہوگا۔ چین سارک تنظیم کے آئندہ اجلاس میں ایک بڑا اعلیٰ سطحی وفد بھجوائےگا۔ سارک ممالک کی طرح کی بھی خواہش ہے کہ وہ سارک تنظیم کا فعال ممبر بنے۔ ان خیالات کا اظہار چینی وزیر خارجہ نے جمعرات کے روز بیجنگ میں وزارت خارجہ کے کمیٹی روم میں سارک ممالک کے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے صحافیوں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ وفد میں پاکستان‘ بھارت‘ بنگلہ دیش‘ نیپال‘ بھوٹان‘ مالدیپ اور سری لنکا کے صحافی شریک تھے۔ وفد کی قیادت پاکستان کے ڈاکٹر جاسم تقی کررہے تھے۔ دیگر پاکستانی صحافیوں میں نوائے وقت گروپ کے محمد فہیم انور اور پی ٹی وی نیٹ ورک کے شفیق سلطان شامل تھے۔ چینی نائب وزیر خارجہ کی اعانت وزارت خارجہ کی ڈائیرکٹر جنلر مس جیانگ یو کررہی تھیں۔ نائب وزیر خارجہ ہی یافیی نے اپنے ابتدائی کلمات میں سارک صحافیوں کا چین میں خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت چین آزمائش کی گھڑی سے گزر رہا ہے۔ چین کے صوبے وان چوآن میں آنے والے ہولناک زلزلے کے متاثرین کی امداد اور بحالی کیلئے نہ صرف پوری چینی قوم بلکہ دنیا بھر کی اقوام چینی حکومت کی مدد کیلئے کھڑی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت متاثرہ علاقوں میں تعمیر نو‘ زخمیوں کے بروقت علاج اور بحالی کے اقدامات کیلئے ہرممکن وسائل مہیا کررہی ہے۔ امید ہے کہ ہم اپنی یکجہتی اور دوست ممالک کے انسانی ہمدردی کے جذبات اور خلوص سے اس مشکل پر قابو پالیں گے۔ چینی نائب وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ 2008ءکا سال دو حوالوں سے بہت اہم ہے۔ اس سال ہم چین کو دنیا کے سامنے ایک ترقی یافتہ قوم کی حیثیت سے پیش کرنے کیلئے اپنی پالیسیوں میں انقلابی تبدیلی لانے کی 30 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ اپنی آزادانہ پالیسیوں کی بدولت ہونیوالی معاشی ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچے ہیں۔ آج کا چین تیس سال کے چین سے بالکل مختلف ہے۔ اس کا کریڈٹ ہماری جماعت اور حکومت کے سر ہے۔ اس کے علاوہ اس سال چین میں اولمپکس تاریخ کے سب سے بڑے اولمپکس گیمز ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین سارک ممالک سے تجارتی‘ معاشی‘ سیاسی اور ثقافتی تعلقات کو زبردست فروغ دیگا۔







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications