اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Thu, 22 May 2008 11:04:00

میڈیا نے آزادی اپنی جدوجہد سے حاصل کی: وزیر اطلاعات

میڈیا نے آزادی اپنی جدوجہد سے حاصل کی: وزیر اطلاعات

 

 
اردو ٹائمز(نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات شیری رحمان نے کہا ہے کہ حکومت کا میڈیا کے خلاف کوئی ایجنڈا نہیں میڈیا نے آزادی تحفے کے طور پر حاصل نہیں کی بلکہ اپنی جدوجہد سے حاصل کی جس میں پیپلز پارٹی نے اہم کردار ادا کیا۔ سینئر کالم نویسوں اور صحافیوں کو ظہرانہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈیا کی اہم شخصیات کو بھجوائی گئی دھمکی آمیز ای میلز دیکھی ہیں اور ایسے اقدامات کا مقصد حکومت اور میڈیا کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنا ہے۔ پیپلز پارٹی میڈیا کے ساتھ رہی ہے اور ہمارا میڈیا انڈسٹری میں کام کرنے والوں سے لگا¶ ہے حکومت کو صحافیوں سے کوئی شکایت نہیں ہم صحافیوں کے ساتھ مل کر نیا دور شروع کررہے ہیں۔ سرکاری ٹی وی کو بھی براہ راست نشریات کی اجازت دے دی جائے گی میڈیا حکومت کو ضروریات سے آگاہ نہ کرے تو ہم کیا کرسکتے ہیں۔

 







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: air purifier