اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Thu, 22 May 2008 11:04:00

جعلی اجازت نامے پر لندن جانے کی کوشش پر فیصل آباد کا رہائشی گرفتار

جعلی اجازت نامے پر لندن جانے کی کوشش پر فیصل آباد کا رہائشی گرفتار

لاہور (خبرنگار) برطانیہ میں قیام کے جعلی اجازت نامے پر لندن جانیوالے فیصل آباد کے عبدالرزاق کو ایف آئی اے امیگریشن نے گرفتار کرلیا۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز لندن جانیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے 757 کے مسافر عبدالرزاق کے پاسپورٹ پر شک گزرنے پر انسپکٹر خالد انیس نے اسے روک کر پاسپورٹ چیک کیا تو اس کے پاسپورٹ پر لگا برطانیہ میں غیرمعینہ مدت تک قیام کا اجازت نامہ جعلی نکلا جس پر خالد انیس نے اسے آف لوڈ کروالیا۔ ملزم نے بتایا کہ وہ 2001ءمیں شادی کے اجازت نامے کے تحت برطانیہ گیا تھا جہاں اسے برطانیہ میں قیام کا اجازت نامہ مل گیا لیکن گزشتہ سال شادی ختم ہونے پر یہ سہولت ختم ہوگئی جس پر اس نے کسی ایجنٹ سے کئی ہزار پاﺅنڈ میں غیرمعینہ مدت تک قیام کا اجازت نامہ حاصل کرلیا جس پر پکڑا گیا۔ ملزم کو اندراج مقدمہ کیلئے انچارج تھانہ پاسپورٹ سرکل انسپکٹر گل صنوبر کے سپرد کردیا گیا ہے۔







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications