اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Thu, 22 May 2008 11:03:00

امریکن ائرلائنز کے حصص کی قدر میں 25 فیصد کمی

امریکن ائرلائنز کے حصص کی قدر میں 25 فیصد کمی

 اردو ٹائمز(نیوز) عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 135 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کرگئی ہے اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں تیزی کے ساتھ اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکی خبررساں ادارے کے مطابق پچھلے چند گھنٹوں کے دوران خام تیل کی قیمت میں چھ ڈالر سے بھی زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ خام تیل کی موجودہ قیمت 135.04 ڈالر فی بیرل ہے جو اس سے پہلے 134.87 ڈالر فی بیرل تھی خام تیل کی قیمت میں اضافے کی ایک بڑی وجہ امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ہے۔ ماہرین نے تیل کی قیمت میں مسلسل اضافے پر تشویش ظاہر کی ہے۔ دوسری جانب عالمی منڈی میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے امریکی کی سب سے بڑی آئرلائن کے حصص کی قدر میں پچیس فیصد کمی ہوگئی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکن ائرلائنز نے بڑے پیمانے پر پروازیں کم کرنے اور ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ائرلائنز کے چیف ایگزیکٹو جیراڈ آر پی نے کہا ہے کہ ہوا بازی کی صنعت تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ کو برداشت کرنے کی سکت نہیں رکھتی۔ امریکن ائرلائنز نے پچھترطیاروں کوگراونڈ کرنے کے علاوہ اندرون ملک فلائٹ کم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ائیر لائن نے کہا ہے کہ مسافروں کے سامان کی جانچ پڑتال کے عوض علیحدہ چارج کرے گی۔ گولڈمین سیکسس کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق بڑھتی ہوئی مانگ کے باعث خام تیل کی قیمت چھ ماہ سے دو سال کے اندر دو سو ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہے۔ گولڈمین سیکسس مسٹر مرتی نے اس سے پہلے تین سال قبل جب تیل کی قیمت پچپن ڈالر تھی پشےن گوئی کی تھی کہ یہ بڑھ کر 100 ڈالر سے زیادہ ہو جائےگی اور اس سال جنوری میں ان کی بات درست ثابت ہوئی۔







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications