گمراہ کن نظریات سے ملک کو بدنام نہیں ہونے دیا جائیگا:وزیراعظم
گمراہ کن نظریات سے ملک کو بدنام نہیں ہونے دیا جائیگا:وزیراعظم
اردو ٹائمز(نیوز) وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت شدت پسندوں کے عزائم کو ناکام بنا دینے کیلئے پرعزم ہیں اور ان شدت پسندوں کے گمراہ کن نظریات سے ملک کو بدنام نہیں ہونے دیا جائیگا۔ وزیراعظم نے اسلام آباد میں امریکی تھنک ٹینک آئی ایس ایس اے کے صدر گیگوری کوپلے سے گفتگو میں کہا کہ شدت پسندوں کے گمراہ کن نظریات اسلام کی روح کے منافی ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ایک جدت پسند ملک ہے اور 18 فروری کے عام انتخابات میں عوام نے شدت پسند عناصر کو مکمل مسترد کرتے ہوئے بڑی سیاسی جماعتوں کو مکمل حمایت دی ہے۔ وزیراعظم نے امریکی تھنک ٹینک کی طرف سے پاکستان سے متعلق ہینڈ بک کے اجراءکو بھی سراہا۔