اردو ٹائمز(نیوز) پیپلزپارٹی پنجاب میں حکومت بنانا چاہے تو مسلم لیگ (ق) حمایت کرنے کے لئے تیار ہے۔ اسلام آباد میں چودھری شجاعت حسین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ق) پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت میں شامل ہونے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق میں بھی پیپلز پارٹی کی حکومت کی حمایت کریں گے لیکن حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے۔