اردو ٹائمز(نیوز) افغانستان نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کابل میں اپنے سفیر کی رہائی کے بدلے میں رہا کئے گئے طالبان کمانڈروں کے بارے میں تفصیلات فراہم کرے ۔ ریڈیو تہران کے مطابق افغان وزیر خارجہ رانگین دادفر سپانتا نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ بعض میڈیا رپورٹس سے واضح ہوا ہے کہ پاکستان نے اپنے مغوی سفیر طارق عزیز الدین کی رہائی کے بدلے میں طالبان کمانڈروں جن میں منصورداد اللہ بھی شامل ہیں کو رہا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ ابھی ان رپورٹوں کی ابھی تصدیق نہیں ہوسکی تاہم ابھی کابل حکام اس پر غور کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں حکومت پاکستان کی جانب سے وہاں کے مقامی طالبان کے ساتھ مذاکرات بارے بھی تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے اسلام آباد سے کہہ دیا کہ وہ ہمیں اس بارے تفصیلات سے آگاہ کرے کہ پاکستانی جیلوں سے طالبان قیدیوں کو کس قانون کے تحت رہا کیا گیا۔