اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Thu, 22 May 2008 11:01:00

پاکستانی حدود میں امریکی طیاروں کی پروازیں، عوام میں خوف وہراس

پاکستانی حدود میں امریکی طیاروں کی پروازیں، عوام میں خوف وہراس


اردو ٹائمز(نیوز) امریکہ کے جاسوس طیاروں نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شمالی اور جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں انتہائی نچلی پروازیں کیںجس کے باعث لوگوں میں سخت خوف وہراس پھیل گیا ۔ تاہم عسکری ذرائع نے اس حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق جمعرات کی علی الصبح امریکی جاسوس طیاروںنے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شمالی و جنوبی وزیرستان کے علاقوں میرانشاہ ‘لواڑ، غلام خان ‘شوال ‘ٹانک‘ بنوں اور لکی مروت میں کافی دیر تک انتہائی نچلی پرواز کرتے رہے جس کے باعث علاقے کے مکینوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔ لوگوں نے امریکی جاسوس طیاروں کی پرواز پر انتہائی غم وغصہ کا اظہار کیا لوگوں کا کہنا تھا کہ امریکی جاسوس طیاروں کی جانب سے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی معمول بنتا جارہا ہے اور آئے روز امریکہ کے جاسوس طیارے بلا روک ٹوک قبائلی علاقوں میں پروازیں کررہے ہیں تاہم جب اس سلسلے میں عسکری ذرائع سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے آن لائن سے بات چیت کرتے ہوئے اس واقعہ کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا ان کا کہنا تھا کہ اگر امریکی جاسوس طیارے پرواز کرتے ہیں تو وہ افغانستان کی حدود کے اندر پرواز کررہے ہوتے ہیں ۔ عسکری ذرائع کا کہنا تھا کہ ان کے علم میں ایسی کوئی بات نہیں کہ امریکی جاسوس طیاروں نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی ہے یا ان قبائلی علاقوں میں انتہائی نچلی پرواز کی۔







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications