اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Wed, 21 May 2008 14:04:00

بش عہدے کی مدت ختم ہونے سے قبل ایران پر حملہ کر سکتے ہیں: اسرائیلی ذرائع

بش عہدے کی مدت ختم ہونے سے قبل ایران پر حملہ کر سکتے ہیں: اسرائیلی ذرائع

 

 

 

 

 

 


اردو ٹائمز(نیوز) امریکی صدر جارج ڈبلیو بش اپنے عہدے کی مدت ختم ہونے سے قبل ایران پر حملہ کر سکتے ہیں۔ امریکی میڈیا رپورٹس سے اسرائیلی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ صدر بش نے اپنے حالیہ دورئہ اسرائیل کے موقع پر بند کمرے اجلاس میں کہا تھا کہ وہ اور نائب صدر ڈک چینی ایران کے خلاف فوجی طاقت کے استعمال کا عزم رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اصل مرض کا علاج کرنا ہے نہ کہ اس کی علامات کا۔ رپورٹ کے مطابق وزیر دفاع رابرٹ گیٹس اور وزیر خارجہ کنڈولیزارائس ایران پر حملے کے خلاف ہیں اور یہی صدر بش کے راستے کی سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ تاہم صدر بش کا کہنا ہے کہ تہران کو اس کے عزائم سے باز رکھنے کے لئے فوجی طاقت کا استعمال ناگزیر ہے








© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications
sponsors: air purifier