اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Wed, 21 May 2008 14:04:00

پاکستانی فوج خطرات سے نمٹنے کے لئے تیار ہے: جنرل کیانی

پاکستانی فوج خطرات سے نمٹنے کے لئے تیار ہے: جنرل کیانی

اردو ٹائمز(نیوز) چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویزکیانی نے بدھ کے روز راولپنڈی گیریژن کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ فوج قوم کی حمایت سے موجودہ اورابھرتے ہوئے داخلی وخارجی خطرات سے پوری طرح نمٹنے کے لئے تیار ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف نے اعادہ کیاکہ تربیت اورپیشہ ورانہ جستجوکوعملی تیاری کوفروغ دینے کے لئے مرکزی اہمیت دی جانی چاہئیے تاکہ ہم تمام سطحوں پر اہلیت کے اعلیٰ معیارات کوحاصل کرسکیں۔ جنرل کیانی نے کہاکہ فوج ملکی دفاع کی خاطر کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں رکھے گی۔ چیف آف سٹاف نے بعض اقدامات پربھی روشنی ڈالی جو فوج کے امور کو مزیدموثر اور ذمہ دار بنانے کے لئے شروع کئے گئے ہیں۔ خطاب کے دوران کور کمانڈر راولپنڈی بھی موجود تھے







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications