اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Wed, 21 May 2008 14:03:00

آبدوز کی تیاری میں فرانس کا تعاون قابل ستائش ہے :وزیر دفاع

آبدوز کی تیاری میں فرانس کا تعاون قابل ستائش ہے :وزیر دفاع

 

اردو ٹائمز(نیوز) وزیر دفاع چوہدری احمد مختار نے کہا ہے کہ پاکستان فرانس کے ساتھ اپنے دفاعی تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور امید ہے کہ وہ دفاعی شعبے میں تعاون کے عمل کو جاری رکھے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں تعینات فرانس اور تنزانیہ کے سفیروں سے ملاقات کے دوران کیا وزارت دفاع میں ہونے والی ملاقات کے دوران ان ممالک کے ساتھ مشترکہ مفادات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر فرانس کے سفیر ریگز ڈی بیلنٹ نے دونوں ملکوں کے درمیان دفاع سمیت دیگر شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کے بارے میں آگاہ کیا اور کہا کہ ان دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے سے دونوں ممالک کی عوام مزید فوائد حاصل کرسکتے ہیں ملاقات میں دفاعی شعبے میں تعاون بارے خصوصی طور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر وزیر دفاع چوہدری احمد مختار نے کہا کہ پاکستان کے فرانس کے ساتھ انتہائی شاندار تعلقات ہیں اوردونوں ممالک کے مختلف علاقائی اور بین الاقوامی امور پر موقف بھی یکساں ہے انہوں نے کہا کہ ان کا ملک فرانس کے ساتھ قریبی اقتصادی ودفاعی تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے کیونکہ فرانس پاکستان کا ایک بااعتماد اور قابل بھروسہ دوست ملک ہے وزیر دفاع نے دفاعی شعبے بالخصوص آگسٹا آبدوز کی تیاری میں فرانس کے تعاون کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ دفاعی شعبے میں تعاون کا یہ عمل مستقبل میں بھی جاری رہے گا دریں اثناء وزیر دفاع سے تنزانیہ کے سفیر زوہیرداﺅدی نے بھی ملاقات کی جس میں انہوں نے پاکستان کے ساتھ اقتصادی ، تجارتی اور دفاعی شعبے میں قریبی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا انہوں نے ان تعلقات کو فروغ دینے بعض تجاویز بھی پیش کیں انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت سمیت دیگر شعبوں میںتعاون کو فروغ دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications