اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Wed, 21 May 2008 14:00:00

وکلاءکی مرضی کے خلاف کوئی آئینی پیکج قبول نہیں: جاوید ہاشمی

وکلاءکی مرضی کے خلاف کوئی آئینی پیکج قبول نہیں: جاوید ہاشمی


اردو ٹائمز(نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ ججز کی بحالی کے اس طریقہ کار کو تسلیم کیا جائے گا جس پر وکلاءبرادری مطمئن ہو گی۔ مسلم لیگ (ن) روز اول سے ہی ججز کی غیرمشروط بحالی پر آمادہ ہے۔ پرویز مشرف اپنی ہٹ دھرمی اور ضد کے باعث جمہوریت کو غیرمستحکم کرنے پر تلے ہوئے ہیں لیکن ہم ان کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیںگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ن) ضلع اوکاڑہ کے رہنما و سابق صوبائی ٹکٹ ہولڈر امیدوار میاں محمد منیر کے ہمراہ لیگی ورکروں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے شروع دن سے ہی کھل کر ججز کی بحالی پر اپنا نقطہ نظر پیپلزپارٹی کے سامنے رکھ دیا تھا ان کی یقین دہانی پر ہی ہم حکومت میں شامل ہو گئے تھے۔ جب ہم نے محسوس کیا کہ اب صرف پس و پیش سے کام لیا جا رہا ہے تو واپسی کے سوا ہمارے پاس کوئی چارہ کار نہ تھا۔ ان کا مینڈیٹ لیکر ہی یہاں تک پہنچے ہیں اگر پھر بھی ہم ان کے اعتماد پر پورا نہیں اترتے تو حکومت میں رہنے کا کیا فائدہ ہے۔ پیپلزپارٹی کے ساتھ اس کے باوجود جمہوریت کی مضبوطی اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے ہمارا تعاون جاری رہے گا۔ ہم کسی موقع پر منتخب جمہوریت حکومت کو ہرگز غیرمستحکم نہیں ہونے دیںگے اور اپنے کسی فعل سے پرویز مشرف کے ہاتھ مضبوط کرنے کا موقع بھی نہیں دیںگے۔ ہماری جدوجہد کا مقصد ملک میں اداروں کی مضبوطی اور شخصی تسلط کا خاتمہ ہے جس کے حصول تک ہم ہر قربانی دینے کو تیار کھڑے ہیں جہاں تک ججز کی بحالی کا طریقہ کار ہے صرف وہی عمل قابل قبول ہو گا جو معزول ججز اور وکلاءبرادری کو قبول ہو گا۔ ہم کسی ایسے آئینی پیکج کی حمایت ہرگز نہیں کریںگے جس میں معزول ججز کو سائیڈ لائن کرنے کی کوشش شامل ہو گی۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی اور عام آدمی کی داد رسی کے لئے پنجاب کے تمام حکومتی ایوانوں کے دروازے ہر خاص و عام کے لئے چوبیس گھنٹے رہیںگے







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications