اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Wed, 21 May 2008 14:00:00

امریکہ ایران کی بحری ناکہ بندی کرے: اسرائیل

امریکہ ایران کی بحری ناکہ بندی کرے: اسرائیل

اردو ٹائمز(نیوز) اسرائیل نے امریکہ کو تجویز دی ہے کہ وہ ایران کو اس کے ایٹمی پروگرام سے باز رکھنے کےلئے اس پر بحری ناکہ بندی عائد کرے۔ اسرائیلی اخبار ہارٹیز ڈیلی کے مطابق وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے امریکی کانگریس کی سپیکر نینسی پلوسی سے بات چیت کے دوران انہیں تجویز دی ہے کہ ایران کے خلاف موجودہ اقتصادی پابندیاں بھی ایک اکتاہٹ آمیز اقدام بن چکا ہے۔ اور تہران کو اس کے ایٹمی عزائم سے باز رکھنے کےلئے عالمی برادری کو مزید اہم ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے امریکی سپیکر کے دورے کے دوران انہیں پیر کے روز ملاقات میں متعدد تجاویز دی ہیں جن میں ایرانی تاجروں کی کشتیوں کی نقل و حرکت محدود کرنے کےلئے امریکی بحری جہازوں کے ذریعے اس کی بحری ناکہ بندی شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے مزید کہا ہے کہ ایرانی طیاروں ، بزنس ایکزیکٹو اور اعلیٰ حکام پر عالمی پابندیوں عائد کی جائیں تاکہ ایرانی تاجر دنیا بھر میں کسی بھی جگہ لینڈ نہ کر سکیں۔ واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کے ایک ترجمان نے دونوں رہنماﺅں کے درمیان پیر کے روز ہونےوالی ملاقات پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے اسے کانفینڈنشنل قرار دیا تھا








© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications
sponsors: air purifier