امریکی حکومت تیل کی قیمتیں بڑھانے پر اوپیک کے خلاف مقدمہ دائرکرے
امریکی حکومت تیل کی قیمتیں بڑھانے پر اوپیک کے خلاف مقدمہ دائرکرے
اردو ٹائمز(نیوز)امریکی کانگرس کے ایوان زیریں ایوان نمائندگان نے گذشتہ روز بھاری اکثریت سے ایک بل کی منظوری دی ہے جس میں امریکی حکومت کو کہا گیا ہے کہ وہ باہمی گٹھ جوڑ کے ذریعے تیل کی قیمتیں بڑھانے پر اوپیک کے خلاف امریکی عدالتوں میں مقدمات دائر کرے۔ ڈیمو کریٹک اکثریت والے ایوان میں بل کے حق میں 324 جبکہ مخالفت میں 84 ووٹ ڈالے گئے۔ یہ قرارداد اس دن منظور کی گئی جب تیل کی قیمت 129 ڈالر فی بیرل کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی ہے۔ بل کی منظوری پر ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی نے کہاکہ ایوان میں دونوں جماعتوں کے ارکان نے ویٹو پروف مارجن کے ساتھ غیر ملکی تیل تنظیموں اور کمپنیوں کے محاسبے کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ ادھر صدر بش نے اس بل کو ویٹو کرنے کی دھمکی دی ہے۔ وائٹ ہا¶س نے خبردار کیا ہے کہ اس بل کے باعث امریکہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ شکنی ہوسکتی ہے۔بیرون ملک امریکی کمپنیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔