اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Wed, 21 May 2008 13:58:00

جاپان نے خلاءکو دفاعی مقاصد کیلئے استعمال کی اجازت دیدی

جاپان نے خلاءکو دفاعی مقاصد کیلئے استعمال کی اجازت دیدی

اردو ٹائمز(نیوز) جاپان کے ایوانِ بالا کی کمیٹی نے خلاءکو دفاعی مقاصد کیلئے استعمال کرنیکے مسودے کی منظوری دیدی ہے جس سے وزارتِ دفاع کیلئے جاسوسی سٹیلائٹ بنانے اور اُنہیں استعمال کرنے کیلئے راہ ہموار ہوگئی ہے ۔ جاپان کی پالیسی رہی ہے کہ وہ خلاءکو صرف غیرفوجی مقاصد کیلئے محدود کرتا آیا ہے لیکن ایوانِ بالا کی کمیٹی کیجانب سے مسودے کی منظوری سے پتہ چلتا ہے کہ جاپان خلاءکے صرف غیرفوجی استعمال کی پالیسی کو چھوڑ کر اپنے فوجی مقاصد کیلئے جدید ترین نظام کے حصول کیجانب جارہا ہے ۔ خیال کیاجاتا ہے کہ شِمالی کوریا کے جوہری ومیزائیل تجربات اور چین کی بڑھتی ہوئی فوجی صلاحیت کے پیشِ نظر اپنی جدید دفاعی صلاحیتوں کو فروغ دے رہا ہے اور تازہ ترین پیشرفت بھی اس امر کی عکاس ہے کہ جاپان دفاع سے متعلق اپنی پالیسیوں میں تبدیلیاں لارہا ہے ۔ یہاں جاپان میں بعض عسکری ماہرین اس بات کی نشاندہی بھی کرتے رہے ہیں کہ جاپان اپنے دفاع کیلئے امریکہ پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے تاہم اب اُسے اپنی پالیسیوں کا ازسرِ نو جائزہ لیکر عسکری شعبے میں بھی خود انحصارہونا چاہئے








© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: air purifier