اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Wed, 21 May 2008 13:58:00

ایران کی گیس منصوبے کو حتمی شکل دینے کیلئے 26 مئی کی ڈیڈ لائن

ایران کی گیس منصوبے کو حتمی شکل دینے کیلئے 26 مئی کی ڈیڈ لائن


اردو ٹائمز(نیوز) ایران نے سہ ملکی گیس پائپ لائن معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلئے چھبیس مئی کی ڈیڈ لائن دے دی ہے یہ بات ایران کے نائب وزیر تیل نوقریکر شیرازی نے ایک ملکی خبررساں ادارے کو انٹرویو میں کہی ہے ایرانی نائب وزیر تیل نے کہا کہ ایران پاکستان بھارت سات بلین ڈالرز کے مجوزہ گیس پائپ لائن منصوبے کے حوالے سے تمام سمھجوتوں کو حتمی شکل دینے کی تاریخ 26مئی ہے انہوںنے کہا کہ پائپ لائن منصوبے میں دلچسپی رکھنے والی متعدد کمپنیوں نے فزیبلٹی سٹیڈیز کا آغاز کردیا ہے انہوں نے کہا کہ گیس پائپ لائن منصوبے پر سہ فریقی مذاکرات جاری رہیں گے انہوں نے روس اور چین کے اس مرحلے میں منصوبے میں شامل ہونے کے امکان کو مسترد کردیا ہے ایران کی طرف سے یہ ڈیڈ لائن ایسے
وقت سامنے آئی ہے جب ایرانی و پاکستانی حکام نے کہا ہے کہ پاکستانی وزیر پیٹرولیم خواجہ آصف کے مستعفی ہونے کی وجہ سے منصوبہ تاخیر کا شکار ہوسکتا ہے۔








© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications
sponsors: air purifier