اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Wed, 21 May 2008 10:59:00

شریف برادران کیخلاف درخواستوں کی سماعت 26 مئی کو ہو گی

شریف برادران کیخلاف درخواستوں کی سماعت 26 مئی کو ہو گی

اردو ٹائمز(نیوز) راولپنڈی سے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے قائدین میاں نواز شریف اور شہباز شریف کی شرکت کے خلاف ہائی کورٹ کے الیکشن ٹربیونل میں دائر درخواستوں کی سماعت 26 مئی کو لاہور میں ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے حلقہ NA52 سے میاں محمد نواز شریف اور پی پی 10 سے میاں محمد شہباز شریف کی ضمنی انتخابات میں شرکت کے خلاف مسلم لیگ ق کے انتخابی امیدواروں راجہ ناصر اور ملک محبوب الٰہی کی جانب سے پٹیشنز میاں نجم الزمان اور جسٹس طارق شمیم پر مشتمل الیکشن ٹربیونل میں دائر کی گئی تھی۔ الیکشن پٹیشن میں یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ طیارہ سازش کیس اور توہین عدالت کے مقدمات میں ملوث ہونے کے باعث شریف برادران انتخابات میں شرکت کےلئے نا اہل ہیں۔ الیکشن پٹیشن کی سماعت لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جج جسٹس عبدالشکور پراچہ کی علالت کے باعث رخصت پر جانے کی وجہ سے لاہور ہائی کورٹ کے الیکشن ٹربیونل میں ہو گی







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications