اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Wed, 21 May 2008 10:58:00

عالمی رہنما¶ں سے ملاقات مفید رہی : سید یوسف رضا گیلانی

عالمی رہنما¶ں سے ملاقات مفید رہی : سید یوسف رضا گیلانی

اردو ٹائمز(نیوز) وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت مالیاتی خسارہ کم کرنے اور اقتصادی صورتحال کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ عوام کو جمہوری حکومت سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں جبکہ صدر بش کیساتھ ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات کو مستحکم کرنے کیلئے بات چیت کی گئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مصر میں ہونیوالے ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے بعد بدھ کو وطن واپسی پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ عوام کو نئی جمہوری حکومت سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ عوام کو کس طرح زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جا سکتا ہے ۔ دورہ مصر کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مصر میں عالمی راہنماوں سے ہونیوالی بات چیت مفید ثابت ہو گی اور ان شخصیات نے پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی یقین دھانی بھی کرائی ہیں ، امریکی صدر جارج بش کیساتھ ہونیوالی ملاقات کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ پاکستان امریکہ کیساتھ دیرپا اور مستحکم تعلقات کا خواہاں ہے جبکہ امریکی صدر کیساتھ ہونیوالی ملاقات دوستانہ ، مثبت اور تعمیری ماحول میں ہوئی اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بڑھانے کے حوالے سے اہم امور پر بات چیت کی گئی جبکہ ملاقات میں انہوں نے صدر بش سے کہا ہے کہ جس طرح وہ مشرق وسطی میں پائیدار امن کیلئے کوششیں کر رہے ہیں اسی طرح مسلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کریں ۔








© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications
sponsors: air purifier