اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Wed, 21 May 2008 10:57:00

مخالفت کرنے والوں کو غدار سمجھا جائیگا: ”انڈےن مجاہدےن“کی علماءکو دھمکی

مخالفت کرنے والوں کو غدار سمجھا جائیگا: ”انڈےن مجاہدےن“کی علماءکو دھمکی

اردو ٹائمز(نیوز)جے پور سلسلہ وار بم دھماکوں کے بعد پہلی مرتبہ سرخےوں مےں آنے والی مبےنہ دہشت گرد تنظےم انڈےن مجاہدےن نے اترپردےش مےں ان کی سرگرمےوں کی مخالفت کرنے والے علماءدےن کو سخت نتائج کی دھمکی دی ہے۔ انڈےن مجاہدےن، جس نے مبےنہ طور پر کئی ٹی وی چےنلوں کو ای مےل بھےج کر 13 مئی کے جے پور بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی تھی نے اپنی دھمکی مےں کہا ہے کہ کوئی اس کے خلاف بےان دےنے کی جرات نہ کرے ورنہ اسے غدار سمجھا جائے گا۔ مسلم علماءکرام کو بھےجے گئے پانچ صفحات پر مشتمل خط مےں تنظےم نے قرآن و حدےث کے حوالوں کے ساتھ کہا ہے کہ دےن کی حفاظت کے لےے دشمنوں کو کچلنے کی خاطر مجاہدےن کو کسی بھی حد تک جانے کی اجازت ہے۔ خط مےں دھمکی دی گئی ہے کہ مجاہدےن کی مخالفت کا سلسلہ بند کےا جائے ورنہ اےسا کرنے والوں کو غدار سمجھا جائے گا ۔مشہور عالم دےن اور عےش باغ مسجد کے امام مولانا خالد رشےد فرنگی محلی ، جنہےں بھی اسطرح کا خط ملا ہے نے کہا ہے کہ علماءدےن نے اس دھمکی کے متعلق سےنئر پولےس حکام کو مطلع کر دےا ہے ۔ مولانا خالد رشےد نے بتاےا کہ انہوں نے خط کی نقل پولےس کو دی ہے تاہم ابھی اےف آئی آر درج نہےں کرائی ہے۔ سےنئر پولےس افسران نے خط کی نقل موصول ہونے کا اعتراف کےا ہے تاہم اس موضوع پر مزےد کچھ کہنے سے انکار کر رہے ہےں ۔مولانا خالد رشےد نے کہا کہ ےہ خط غالباً 2 فروری کو لکھنﺅ مےں ہوئی اس کانفرنس کے پس منظر مےں لکھا گےا ہے جس مےں متعدد علمائے کرام اور مذہبی رہنماوں نے دہشت گردی کی نکتہ چےنی کرتے ہوئے کہاتھا کہ اس طرح کی حرکتوں کو اسلام سے نہےں جوڑےں ۔ انڈےن مجاہدےن نے اسی طرح کا خط جمعےت علماءہند کے رہنما مولانا محمود مدنی ، مولانا ارشد مدنی ، جماعت اسلامی ہند کے امےر مولانا جلال الدےن عمری ، مشہور مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائےک کو بھی بھےجا ہے اس خط پر گرو الہند نامی کسی شخص کے دستخط ہےں۔








© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: air purifier