اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Wed, 21 May 2008 10:55:00

منظور وٹوزرداری کی موجودگی میں پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کرینگے

منظور وٹوزرداری کی موجودگی میں پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کرینگے

اردو ٹائمز(نیوز)سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور حال ہی میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے مشیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی مقرر کئے جانے والے میاں منظور وٹو اور ان کے اہل خانہ جلد پیپلز پارٹی میں باقاعدہ طور پر شامل ہو جائیں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ میاں منظور وٹو کی رکن پنجاب اسمبلی صاحبزادی روبینہ وٹو، سابق رکن پنجاب اسمبلی صاحبزادہ معظم جہانگیر وٹو، تحصیل ناظم دیپالپور صاحبزادہ خرم جہانگیر وٹو سمیت دیگر رشتے دار بھی پیپلز پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔ خرم جہانگیر وٹو نے تحصیل ناظم کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اور وہ اپنے والد منظور وٹو کی قومی اسمبلی کی چھوڑی ہوئی نشست این اے 147 سے پیپلزپارٹی کی ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ میاں منظور وٹو فیملی کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان آصف زرداری کی موجودگی میں عنقریب منظور وٹو کی پریس کانفرنس میں ہوگا۔








© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications
sponsors: air purifier