مسلم لیگ ن ملک بھر میں یوم تکبیر جوش و خروش سے منائے گی
مسلم لیگ ن ملک بھر میں یوم تکبیر جوش و خروش سے منائے گی
اردو ٹائمز(نیوز)مسلم لیگ (ن) نے 28 مئی کو یوم تکبیر پر طاقت کا بھرپور مظاہرہ کرنے کے لئے تیاریاں شروع کر دی ہیں ۔نوازشریف کے وزارت عظمیٰ کے دور میں پاکستان کے ایٹمی قوت بننے والے دن 28 مئی کو اس سال ملک بھر میں مسلم لیگ (ن) جوش و خروش سے منائے گی۔ ضلعی ہیڈ کوارٹروں پر تقاریب منعقد کی جائیں گی۔ مرکزی تقریب ایوان اقبال لاہور میں ہوگی جس سے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف خطاب کریں گے۔ ”ایوان اقبال“ میں ڈیڑھ ہزار کے لگ بھاگ افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ لاہور سے مسلم لیگ (ن) کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، مسلم لیگ لاہور اور اس کی ذیلی تنظیموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس تقریب میں شرکت کے لئے اپنے کارکنوں اور عام لوگوں کو لائیں۔ اس تقریب سے نوازشریف کے علاوہ میاں شہباز شریف، سردار ذوالفقار کھوسہ، دوست محمد خان کھوسہ، خواجہ سعد رفیق اور میاں مرغوب سمیت دیگر خطاب کریں گے۔