اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Wed, 21 May 2008 10:53:00

ججز کی بحالیپر نہ جانے نواز، زرداری میں کیا اختلاف ہے: جمالی

ججز کی بحالیپر نہ جانے نواز، زرداری میں کیا اختلاف ہے: جمالی

 
اردو ٹائمز(نیوز)سابق وزیراعظم میر ظفر اﷲ جمالی نے کہا ہے کہ جمہوریت کی ٹرین کو اب کوئی پٹڑی سے نہیں اتار سکتا ۔ہم اقتدار سے باہر رہ کر بھی مخلوط حکومت کے ہر مثبت اقدام کی حمایت کریں گے۔ ملک مزید بحران کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ ملکی مفاد میں تمام جماعتیں مل کر کردار ادا کریں سیاسی رسہ کشی سے عوام کو ریلیف نہیں مل سکتا‘ مہنگائی‘ آٹا اور بجلی کے بحران نے عوام کا جینا اجیرن کردیا ہے ان مسائل کے حل کیلئے حکومت کا ساتھ دینا ہوگا۔ آئی این پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قبائلی تنازعات کے حل کیلئے سندھ اور بلوچستان میں جرگوں کا انعقاد خوش آئند ہے ۔مختلف قبائل کے درمیان تصفیہ سے صوبے امن کا گہوارہ بن سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان مسئلے کے حل کیلئے کمیٹیاں تو بنتی رہتی ہیں لیکن ان کمیٹیوں کے بننے سے کوئی مثبت نتائج آج تک نہیں نکل سکے بلوچ قوم کا کمیٹیوں سے اعتماد اٹھ چکا ہے اگر بلوچستان کا مسئلہ حل کرنا ہے تو حکومت کو عملی اقدام اٹھانا پڑیں گے پھر کہیں مذاکرات کی راہ ہموار ہوسکتی ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ معزول ججز کی بحالی پر کسی کو بھی اعتراض نہیں مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ آصف علی زرداری اور میاں نواز شریف کے درمیان کس بات پر اختلاف ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ میں اصل مسلم لیگی ہوں میرے خاندان کی قربانیاں ڈھکی چھپی نہیں چوہدری برادران اور شریف برداران سے میرے ذاتی طور پر کوئی اختلافات نہیں۔







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications