امریکی سینیٹرایڈورڈ کینیڈی برین ٹیومر کے مرض میں مبتلا
امریکی سینیٹرایڈورڈ کینیڈی برین ٹیومر کے مرض میں مبتلا
اردو ٹائمز(نیوز) امریکا کے سابق مقتول صدرجان ایف کینیڈی کے بھائی اور ریاست ماسا چوسٹس سے منتخب کردہ سینیٹر ایڈورڈ کینیڈی برین ٹیومر کے مرض میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈاکٹرز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ74 سالہ سینیٹر ایڈورڈ کینیڈی دماغی رسولی کے مرض میں مبتلا ہیں جس کی وجہ سے انہیں بوسٹن کے ایک اسپتال میں داخل کروادیا گیا ہے۔تاہم ڈاکٹرز کی جانب سے جاری کردہ بیان میں یہ بتانے سے گریز کیا گیا ہے کہ ایڈورڈ کینیڈی کے سر میں رسولی کی تشخیص کیسے ہوئی اور سرجری کے بعد مزید کتنے عرصے تک وہ حیات رہ سکیں گے۔