مہنگائی ، غیر ملکیوں کی خلیجی ممالک سے واپسی کی تیاریاں شروع
مہنگائی ، غیر ملکیوں کی خلیجی ممالک سے واپسی کی تیاریاں شروع
اردو ٹائمز(نیوز) خلیجی ممالک میں مہنگائی میں اضافے کے باعث وہاں مقیم غیر ملکیوں کی اکثریت وطن واپسی کی تیاریوں میں لگی ہوئی ہے ایک عرب ٹی وی نے زیورخ انتر ناشنال لایف کمپنی برائے مالیاتی مشاورت کے ایک سروے رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ خلیجی ممالک میں مہنگائی کی لہر اور نامناسب حالات کی وجہ سے متحدہ عرب امارات سے 65فیصد ، قطر سے 85فیصد اور بحرین سے 82فیصد غیر ملکی وطن واپسی کی تیاریوں میں لگے ہوئے ہیں مذکورہ سروے میں امارات ، قطر اور بحرین میں مقیم 700 غیر ملکیوں کے خیالات کو شامل کیا گیا رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے 30فیصد غیر ملکیوں نے اپنے اخراجات کم کرنا شروع کردیئے ہیں جبکہ 70فیصد اپنے بچوں کی تعلیم کے لیے بچت کررہے ہیں