|
اردو ٹائمز(نیوز) اسرائیل نے غزہ پر حملے کے لیے تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔ مڈل ایسٹ اسٹڈی سنٹر کی رپورٹ کے مطابق اولمرٹ حکومت کی ہدایت پر غزہ کی سرحد پر کمانڈوز اور لڑاکا فورس کی یونٹوں کو جمع کرنا شروع کردیا گیا ہے۔ حملے کی تیاریوں کے سلسلے میں ”الحلاقہ“ نامی یونٹ کو غزہ اور اسرائیل کے درمیانی علاقوں میں تعینات کردیا گیا ہے۔ سرحد کے ساتھ ساتھ یہودی کالونیوں کو فلسطینی راکٹوں سے بچانے کے لیے ہنگامی طور پر شہریوں کے انخلاءکے بارے میں بھی غور و حوض جاری ہے۔ تاہم اس بارے میں حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ البتہ آباد کے علاقے میں فوجی کیمپوں میں فوجیوں، توپ خانے، بکتر بند گاڑیوں اور ٹینکوں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔ اسرائیلی فضائیہ نے امریکی جنگی طیاروں ایف سولہ ای پر دوبارہ مشقیں شروع کردی ہیں۔مڈل ایسٹ اسٹڈی سنٹر کی رپورٹ کے مطابق ایف سولہ ای طیاروں کے پائلٹوں کو کینسر کے خطرات بہت کم ہیں۔ واضح رہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے ایف سولہ ای طیاروں پر اس تحقیق کے بعد بند کردیں تھیں جس کے مطابق ایف سولہ ای طیاروں میں اسی شعاعیں موجود ہیں جس سے پائلٹ کو کینسر کا مرض لاحق ہونے کا خطرہ ہے۔ فضائیہ نے امریکی طیارہ ساز کمپنی لوکھیدمارٹن کے تعاون سے مختلف قسم کے ٹیسٹ کیے۔ اسرائیلی فضائیہ کے پاس اس وقت 332 ایف سولہ طیارے ہیں جن میں ایک سو دو ایف سولہ ای اور دو سو تیس ایف سولہ فالکن طیارے ہیں۔
|
|