اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Tue, 20 May 2008 11:00:00

پاک بھارت مستقبل کیلئے دہشتگردی کا خاتمہ ضروری ہے: پرناب مکھر جی

پاک بھارت مستقبل کیلئے دہشتگردی کا خاتمہ ضروری ہے: پرناب مکھر جی


اردو ٹائمز(نیوز) بھارتی وزیرخارجہ پرناب مکھر جی نے پاکستان اور بھارت کے شاندار مستقبل کیلئے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششیں کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد آمد کے موقع پر ایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعاون اوراعتماد کی بحالی کیلئے تشدد اوردہشتگردی کا خاتمہ ضروری ہے اوردونوں ملکوں کا اجتماعی مستقبل دہشتگردی کے خاتمے سے ہی وابستہ ہے انہوں نے کہا کہ وہ اپنے دورے کے دوران پاکستانی ہم منصب سے دہشتگردی کے خاتمے دو طرفہ تجارتی واقتصادی تعلقات کی بہتری سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کرینگے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نئے جمہوری ماحول سے اقتصادی ترقی امن اوراستحکام سے متعلقہ متعدد ایشوز کو حل کرنے میں مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ میری پاکستانی ہم منصب سے ملاقات انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور مجھے امید ہے کہ اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے تعلقات کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی اور جامع مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانے کیلئے ایک مضبوط بنیاد فراہم کریگی








© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications
sponsors: air purifier