اردو ٹائمز(نیوز) عراقی فوج نے مقتدی الصدر گروپ کے ٹھکانوں کے خلاف ایک بڑے فوجی آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراقی فوج کے ترجمان میجر جنرل قاسم موساوی نے بتایا ہے کہ فوج مقتدی الصدر کے ٹھکانوں کے خلاف ایک بڑے آپریشن کےلئے صدر سٹی میں داخل ہو گئی ہے ا نہوں نے کہا کہ علاقے میں داخلے کے بعد صدر سٹی کے اضلاع میں فوجیوں نے تمام مطلوبہ افراد کی گرفتاری کےلئے کارروائی شروع کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج نے شہر کے تین کوارٹرز کا علاقائی کنٹرول بھی سنبھال لیا ہے ایک عینی شاہد نے بتایا کہ علاقے میں فوج کے داخلے کے وقت فوج پر کسی قسم کی فائرنگ نہیں کی گئی۔