اردو ٹائمز(نیوز) وینزویلا نے اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی شدید احتجاج کرتے ہوئے امریکہ سے وضاحت طلب کر لی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وینزویلن وزیر دفاع گوستارینجل بریکینو نے بتایا کہ امریکی بحریہ کے طیارے نے ہفتہ کے روز وینزویلا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے علاقے کی جاسوسی کی تاہم امریکی محکمہ دفاع کے ایک اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ ان کا طیارہ ایس تھری ویکنگ جو کہ انسداد منشیات مشن کے لئے استعمال کیا جاتا ہے نے ممکن ہے کچھ فنی مسائل کے باعث وینزویلا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہو کیونکہ اس کے عملے کو بھی کچھ لینگویج مسائل درپیش تھے۔ اس سلسلے میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان سین مک کارمک نے بھی کہا کہ امریکہ کی علاقائی خودمختاری کا احترام کرتا ہے۔ تاہم اس کے باوجود وینزویلا کے وزیر خارجہ نکولس بادورڑ نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکی سفیر ہیٹرک ڈیوڈی دفتر خارجہ آ کر اس حوالے سے وضاحت پیش کریں۔ وینزویلن صدر ہوگو شاویز نے بھی ایک بار پھر اس الزام کو دہرایا ہے کہ امریکہ اس قسم کے اقدامات کر کے کراکس کے خلاف حملے کی منصوبہ بندی بارے اپنے عزائم واضح کر رہا ہے۔