اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Tue, 20 May 2008 10:56:00

برطانیہ میں بھارتی تارکین وطن کو آٹھ ماہ قید کی سزا

برطانیہ میں بھارتی تارکین وطن کو آٹھ ماہ قید کی سزا


اردو ٹائمز(نیوز) برطانیہ میں غیر قانونی طور پر مقیم بھارتی باشندے کو آٹھ ماہ کے لئے قید کی سزا سنا دی گئی غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا ہے کہ ایک بھارتی تارکین وطن سربجیت نے برطانیہ میں قیام کیلئے اپنے پاسپورٹ پر پانچ ہزار پاﺅنڈز رشوت دیکر جعلی اسٹیمپ لگوائی برطانوی عدالت کے جج مائیکل چالینورنے جرم ثابت ہونے پر سربجیت کو آٹھ ماہ کیلئے سزائے قید سنا دی سربجیت کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وہ اصل پاسپورٹ پر ناروے کے راستے برطانیہ آیا تھا تاہم یہاں اپنے قیام کی مدت بڑھانے کے لیے اس نے رشوت دیکر پاسپورٹ پر جعلی اسٹمیپ لگوائی







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: air purifier