اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Tue, 20 May 2008 10:56:00

بی جے پی کے ہاتھ بھارتی شہریوں کے خون سے رنگے ہیں ، کانگریس

بی جے پی کے ہاتھ بھارتی شہریوں کے خون سے رنگے ہیں ، کانگریس

اردو ٹائمز(نیوز) بھارت کی حکمران جماعت کانگریس نے اپوزیشن پارٹی بے جی پی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے اپنے دور حکومت میں آج مقبوضہ کشمیر میں برسر پیکار کالعدم تنظیم جیش محمد کے رہنما مولانا مسعود اظہر کو رہا کرکے دہشتگردی کو فروغ دیا اور سینکڑوں بھارتیوں کے خون سے اس کے ہاتھ رنگے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار کانگریس پارٹی کے ترجمان کپیل سبھال نے یہاں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے دہشتگردی کے معاملے پر بی جے پی کی طرف سے کانگریس پر عائد کیے گئے الزامات کا جواب میں کہا کہ کانگریس نے دہشتگردی کیخلاف اصولی اور ٹھوس موقف اپنا رکھا جبکہ بی جے پی نے اپنے دور حکومت میں دہشتگردوں کو فری ہینڈ دیا اور محض ایک مسافر طیارے کے اغواءکے بعد ڈیل کرکے انتہائی مطلوب شخص مولانا مسعود اظہر کو رہا کردیا انہوں نے کہا کہ اس کے بعد دہشتگردوں کے ہاتھوں جتنے بھی بھارتی مرے ان کی ذمہ دار بی جے پی ہے اوراس کے ہاتھ ان کے خون سے رنگے ہیں انہوں نے کہا کہ بھارت نے مولانا مسعود اظہر کو رہا کیا اور یہ کہانی قندھار میں اختتام پذیر ہوئی جس کے بعد مولانامسعود اظہر نے جیش محمد کے نام سے اپنی تنظیم بنالی جو آج کشمیر میں انڈین آرمی کیخلاف برسر پیکار ہے ترجمان نے کہا کہ ہم یہ برملا کہتے ہیں کہ دہشتگردوںکے ہاتھوں جتنے بھارتی فوجی اور شہری مرے ہیں ان کی ذمہ دار بی جے پی ہے انہوں نے کہا کہ اگر ان لوگوں کو رہا نہ کیا جاتا تو آج دہشتگردی بھی نہ ہوتی انہوں نے کہا کہ جس جماعت نے دہشتگردوں کو مارکیٹ میں فرو خت کیا آج وہ کس منہ سے دہشتگردی کے خاتمے کی بات کرتی ہے انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی دہشتگردی کے حوالے سے دوغلی زبان ہے ہم اس کیخلاف وائٹ پیپرز جاری کرینگے







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications