اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Mon, 19 May 2008 15:35:00

ایران پر امریکی حملے کے نتائج خطرناک ہونگے: نینسی پلوسی

ایران پر امریکی حملے کے نتائج خطرناک ہونگے: نینسی پلوسی

اردو ٹائمز (نیوز)امریکی ایوان نمائند گان سپیکر نینسی پلوسی نے خبر دار کیا ہے کہ ایران کے خلاف امریکہ کسی بھی فوجی حملے کے خطرناک نتائج سامنے آئیں گے ۔ایرانی ٹی وی رپورٹ کے مطابق یہ بات نینسی پلوسی نے اسرائیلی حکام کے ساتھ ملاقات میں کہی ہے ۔ انہوں نے دعوی کیا کہ وہ ایران کے خلاف سخت اقدامات کی حامی ہیں تاہم وہ ایران کے خلاف امریکی جنگ کے خلاف ہیں کیونکہ تہران پر امریکی فوجی حملے کے واشنگٹن کےلئے خطرناک نتائج سامنے آئیں گے انہوں نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ ایران پر حملے سے ایرانی صدر کو مضبوط کرنے اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کے علاوہ اور کوئی مقصد حاصل کیا جا سکے تاہم انہوں نے کہا کہ تمام آپشنز پر ہونے چاہیں اور ایران کے خلاف پابندیوں کی صورت میں دباﺅ ڈالنا چاہیے نہ کہ دھمکیوں کا استعمال کیا جائے۔








© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications
sponsors: air purifier