اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Mon, 19 May 2008 15:31:00

مقامی طالبان نے مردان خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

مقامی طالبان نے مردان خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

اردو ٹائمز(نیوز) پاکستان میں مقامی طالبان نے اتوار کے روز مردان میں خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے اور اسے ڈمہ ڈولا پرامریکی حملے کابدلہ قراردیا ہے۔ تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان مولوی عمر نے فرانسیسی خبرایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ مردان میں ہمارے مقامی طالبان لیڈروں نے ہمیں فون کرکے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کادعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مردان میں خودکش حملہ ڈمہ ڈولا پرحملے کاردعمل ہے انہوںنے مزید بتایاکہ حکومت اورجنگجوﺅں کے درمیان مذاکرات آخری مرحلے میں ہیں اور ہمیں امید ہے کہ اس کے مثبت نتائج نکلیں گے تاہم انہوں نے امریکی پالیسیوں کی پیروی پر خبردارکیا۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے کارکنان ڈمہ ڈولا حملے میں معصوم افراد کی ہلاکت پر انتہائی رنجیدہ ہیں اورہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ پاکستانی علاقوںمیں امریکی مداخلت روکنے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے۔ حکومت کو واشنگٹن کی پالیسی اوران کی جنگ کو ہم پر مسلط کرنے سے بازرہناچاہئیے انہوںنے درہ آدم خیل میں مقامی طالبان کے گھروں کو گرانے پر پاکستانی حکام کے اقدام کی مذمت بھی کی اورکہاکہ ڈمہ ڈولا میں میزائل حملے اوردرہ آدم خیل میں طالبان کے خلاف جاری کارروائی ایسے واقعات سے پاکستان میں مقامی طالبان کی طرف سے شدید ردعمل آئے گا۔







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications


sponsors: air purifier