قرارداد سے ججز بحال نہیں ہوسکتے ¾ آئینی پیکج لاناہوگا : ایس ایم ظفر
قرارداد سے ججز بحال نہیں ہوسکتے ¾ آئینی پیکج لاناہوگا : ایس ایم ظفر
اردو ٹائمز (نیوز) مسلم لیگ ق کے سینیٹر ایس ایم ظفر نے کہا ہے کہ حکومت ججوں کی بحالی کے لئے پارلیمنٹ میں جوبھی فارمولہ لیکر آئے گی ق لیگ اس کی حمایت کریگی تاہم ججوں کوقرارداد کے ذریعے بحال نہیں کیاجاسکتا بحالی کے لئے آئینی پیکج لاناہوگا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ججوں کامعاملہ جتناجلد ممکن ہوسکے اس کو حل کرنا ہوگا وکلاءکے لانگ مارچ میں شرکت کافیصلہ ق لیگ کریگی۔ ججوں کی بحالی کامعاملہ اب سیاسی مسئلہ بن چکا ہے اوراب یہ آئینی معاملہ نہیں رہا انہوںنے کہاکہ ق لیگ بھی ججوں کی بحالی کے لئے ایک قرارداد پارلیمنٹ میں لاناچاہتی ہے اوراس کے لئے کمیٹی قائم کردی گئی ہے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ پیپلزپارٹی اورن لیگ کی قیادت ایک معاہدے کے تحت وطن واپس آئے ہیں اوردونوں جماعتوں کی اپنی اپنی مجبوریاں ہیں جس کی وجہ سے وہ انہیں کبھی مذاکرات کے لئے دبئی اورکبھی لندن جاناپڑتا ہے۔