اردو ٹائمز- اردو کی تازہ خبریں
مسلسل اشاعت کے 28 سال
Twenty eight years of publication

 Daily Urdu News USA CANADA UK

    

 Urdu Times Daily Urdu News
 
Mon, 19 May 2008 15:28:00

مشرف ،زرداری اور الطاف اپنے مقاصدکیلئے ایک دوسرے سے تعاون کر رہے ہیں :عمران خان

مشرف ،زرداری اور الطاف اپنے مقاصدکیلئے ایک دوسرے سے تعاون کر رہے ہیں :عمران خان

 
اردو ٹائمز (نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کا مسلم لیگ (ن) کے ساتھ معاہدے سے انحراف اور صدر مشرف کی حمایت کی اصل وجہ اپنے خلاف کرپشن کے مقدمات کو ختم کرانا ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے متاثرین مقدمات سے چھٹکارہ کے لئے صدر مشرف کو مواخذے سے بچانا چاہتے ہیں جبکہ صدر مشرف امریکی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پیپلز پارٹی کو استعمال کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ صدر مشرف آصف زرداری اور الطاف حسین پر مشتمل ٹرائیکا اپنے اپنے مقاصد کی تکمیل کے لئے ایک دوسرے سے تعاون کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ وکلاءکے لانگ مارچ کا فیصلہ اے پی ڈی ایم کے اجلاس میں کیا جائیگا







  کھیل

 تازہ ترین

 اہم ترین

© 2008 All Rights Reserved. Urdu Times Group of Publications